امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں

اپ ڈیٹ 04 جون 2020 10:01am
فائل فوٹو

نیویارک:امریکی اداکارہ، فلمساز اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی 45برس کی ہو گئیں۔

آسکر، گولڈن گلوب اور اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ یافتہ اداکارہ 4جون 1975کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔

انجلینا نے اپنے کیرئر کا آغاز بطور چائلڈ سٹار1982 میں فلم   لکنگ ٹو گیٹ آؤٹ   سے کیا،1999میں فلم   گرل انٹررپٹڈ   میں ایک نفسیاتی مریضہ کا کردار ادا کرنے پر انہوں نے بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔

وانٹڈ، سالٹ، اے مائٹی ہارٹ ،چینج لنگ اور میل ایفیشنٹ انجلینا جولی کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں۔

انجلینا جولی کو 2012میں اقوام متحدہ کی جانب سے خصوصی سفیر برائے مہاجرین نامزد کیا گیا۔